کابل(آئی این پی )افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے عمررسیدہ برطانوی جوڑے کے رشتہ داروں نے مقدمے کی کارروائی میں تاخیر پر ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کی بیٹی سارہ اینٹ وسل نے برطانوی اخبار دی گارڈین سے گفتگو میں اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین کو انتہائی سفاکانہ ماحول میں قید رکھا گیا ہے، جو میرے خیال میں ایک جہنم کی طرح ہے۔انہوں نے طالبان سے رحم دلی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی