اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں رحم دلی کا عالمی دن آج منایا جائے گااس دن کو منانے کا مقصدلوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے اور رحم دلی کے جذبات رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس دن کی بنیاد عالمی تحریک برائے مہربانی 1998ء میں ٹوکیو میں رکھی گئی۔معاشرے میں اچھا برتائو، ضرورت کے وقت کسی کے کام آنے اور نیکی کے دیگر اعمال سے لیکرتلخی کے باوجود ہر ایک سے مسکرا کرملنے،درگزرکرنے اور راستے سے پتھر یاکوئی نقصان پہنچانیوالی چیزہٹادینے تک سب مہربانی ورحم دلی کی شکل ہیں۔