رحم دلی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں رحم دلی کا عالمی دن (آج) 13نومبرکو منایا جائے گااس دن کو منانے کا مقصدلوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنے اور رحم دلی کے جذبات رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔عالمی یوم مہربانی ورحم دلی ہر سال13نومبر کو منایا جاتا ہے اس دن کی بنیاد عالمی تحریک برائے مہربانی نی1998ء میں ٹوکیو میں رکھی گئی۔معاشرے میں اچھا برتائو، ضرورت کے وقت کسی کے کام آنے اور نیکی کے دیگر اعمال سے لیکرتلخی کے باوجود ہر ایک سے مسکرا کرملنے،درگزرکرنے اور راستے سے پتھر یاکوئی نقصان پہنچانیوالی چیزہٹادینے تک سب مہربانی ورحم دلی کی شکل ہیں۔