عدالت نے محمد فیصل اور عبدالستار کو سزائے موت کے ساتھ 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی
لاہور (آئی این پی )لاہور میں عدالت نے ماریہ بی بی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے باپ عبدالستار اور بیٹے محمد فیصل کو سزائے موت کی سزا سنا دی ۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ بھٹہ نے ماریہ بی بی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا ۔ عدالت نے مرکزی ملزم محمد فیصل اور عبدالستار کو سزائے موت کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں باپ نے اپنے بیٹے کے ہاتھوں بیٹی کا قتل کروایا جبکہ اس دوران پانی بھی پیتے رہے ، لڑکی کا بھائی شہباز معاملے کی ویڈیو بناتا رہا جو کہ قتل کے 4 روز بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔