قرعہ اندازی میں خاتون کا ’گرین ٹریکٹر‘ نکلا، مریم نواز کی مبارکباد

قرعہ اندازی میں خاتون کا ’گرین ٹریکٹر‘ نکلا، مریم نواز کی مبارکباد

پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے تحت 1 ہزار مفت ٹریکٹر گندم اگانے والے کسانوں کو دیے جائیں گے۔

 اس اقدام کے تحت، مختلف زرعی منصوبوں جیسے کہ گرین ٹریکٹر، کسان کارڈ اور سپر سیڈر جیسے پراجیکٹس بھی متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ پنجاب میں زرعی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے "گندم اگاؤ" انعامی سکیم کے تحت ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، جس کا مقصد گندم کے کسانوں کو انعامات دینے کا تھا۔ اس قرعہ اندازی میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود فون کرکے کامیاب کاشتکار کو مبارکباد دی اور مفت ٹریکٹر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔مریم نواز نے کہا کہ "گندم کی فصل ان شاءاللہ بہت اچھی ہوگی اور میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔" ان کے اس اقدام سے پنجاب کے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس سے زرعی شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔