100 روپے اور 1500 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

100 روپے اور 1500 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

ویب ڈیسک: 100 روپے اور 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری، انعامی نمبروں کا اعلان کر دیا گیا۔

نیشنل سیونگز ڈویژن کی جانب سے 100 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ملتان اور 1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی روالپنڈی میں ہوئی۔ 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے، دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں، اور تیسرے انعام کی رقم 18 ہزار 500 روپے ہے۔اسی طرح، 100 روپے کے پرائز بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 7 لاکھ روپے ہے، دوسرے انعام کی رقم 2 لاکھ روپے ہے، اور تیسرے انعام کی رقم ایک ہزار روپے ہے۔

پرائز بانڈ اسکیم کی تفصیلات: پرائز بانڈ اسکیم 1960 کی دہائی میں سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے متعارف کروائی تھی، اور یہ اسکیم شہریوں کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ بنی۔ ہر تین ماہ کے وقفے کے ساتھ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کے نمبروں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

ٹیکس کٹوتی: انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 156 کے تحت ٹیکس کی کٹوتی کی جاتی ہے۔ فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 15 فیصد جبکہ غیر فائلرز کے لیے یہ 30 فیصد ہے۔