اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے 29 جی ڈی کا دورہ کیا، واجبات کی عدم ادائیگی پر 2 افرادکو گرفتار کرلیا گیا، انہوں نے نواحی علاقہ 29 جی ڈی میں سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لیا اور ریونیو فیلڈ سٹاف کو سرکاری واجبات کی وصولی کے ٹارگٹ کو مکمل کرنے جاری کیے، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی ہدایت پر سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سرکاری واجبات کی وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔