اسلام آباد(آئی این پی )وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آج 14 فروری تک حج واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے حج درخواست گزاروں کے حج واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی اور پیکج کی تبدیلی کی آج 14فروری کو آخری تاریخ ہے ۔مقررہ تاریخ تک واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی حج درخواست منسوخ ہوسکتی ہے