عارفوالا،پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پنجاب ریونیو اتھارٹی پاکپتن کی انچارج عدن سجاد کی زیر نگرانی کچہری روڈ پر واقع طاہر نوازش کولڈ سٹور سٹوریج کو مسلسل عدم تعمیل اور بقایا جات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کردیا گیا۔ ٹیکس دہندہ تعمیل کے مواقع فراہم کرنے کے باوجود اپنی قانونی ٹیکس ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا تھا۔ نتیجتاً پنجاب سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی گئی۔