ساڑھے 7 کروڑ کی لاگت سے تعمیروبحالی کا کام مکمل کیا جائے گا
لاہور (کرائم رپورٹر ) 18 سال بعد ڈی سی آفس کی بیرونی دیوار کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کر لیا گیا ،محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی جانب سے فیزیبلٹی تیار کر لی گئی۔ ساڑھے 7 کروڑ کی لاگت سے تعمیروبحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔ بیرونی دیوار پر سی تھرو گرلز نصب کی جائیں گی۔ سٹیٹ آف دی آرٹ داخلی گیٹ تعمیر کیا جائے گا۔ ڈی سی کا کہنا تھا سائلین کو بنیادی سہولیات سمیت صاف ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔