لاہور کی تزئین و آرائش، خزانے کے منہ کھل گئے

 1کھرب 37ارب کے ترقیاتی کام ہونگے ،ابتدائی مرحلے میں 20ارب کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز اوپن ہونگے، 
لاہور ( کرائم رپورٹر )لاہور ریویمپنگ پروگرام کا سلوگن ہمارا لاہور نسل در نسل ،8سال بعد شہر لاہور میں ترقیاتی سکیموں کے لئے خزانے کا منہ کھول دیئے گئے، 1کھرب 37ارب کے ترقیاتی کام شروع کرانے کے لئے تیاریاں مکمل ،8اور 9نومبر کو ٹینڈرز اوپن جبکہ 18نومبر کو ٹینڈرز ایوارڈ اور 20نومبر سے کام شروع کر دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 1کھرب 37ارب کے ترقیاتی کام شروع کرانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،محکمہ فنانس نے 35ارب روپے ڈی سی آسان اکا ئونٹ میں ٹرانسفر کر دیئے ، لاہور ریومپنگ پروگرام کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،137بلین کے ترقیاتی کاموں کا شیڈول طے کر لیا گیا، ابتدائی مرحلے میں 20ارب کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز اوپن کئے جائیں گے، واسا کے 15ارب روپے کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز اوپن کئے جائیں گے، 8نومبر کو 197سکیموں کی ای ٹینڈرنگ اوپن کی جائے گی ،9نومبر کو واسا کی 189سکیموں کی ای ٹینڈرنگ اوپن کی جائے گی ،ترقیاتی سکیموں میں ٹف ٹائل، پی سی سی ،ڈرینج و سیوریج سسٹم،واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کی اپ گریڈیشن کی جائے گی ،راوی زون کی 29سکیموں کے لئے 5ارب 10کروڑ 77لاکھ کے فنڈز منظور ،داتا زون کی 22سکیموں کے لئے 3ارب 57کروڑ 42لاکھ منظور ،نشتر ٹو کی چار سکیموں کے لئے 1ارب 15کروڑ 86لاکھ کے فنڈز منظور ،نشتر زون ون کی 17سکیموں کے لئے 5ارب 11کروڑ 80 لاکھ کے فنڈزمنظور ،شالامارکی 13سکیموں کے 2ارب 21کروڑ 22لاکھ کے فنڈز منظور ،گلبرگ زون کی پانچ سکیموں کے لئے 74کروڑ 64 لاکھ کے فنڈز منظور ،سمن آباد زون کی چار سکیموں کے لئے 84کروڑ 55لاکھ کے فنڈز لگائے جائیں گے۔کمشنر زید بن مقصود کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا ٹاسک ڈی سی لاہور کے سپرد ہے ، ترقیاتی سکیم کے معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ہونی چاہئیے۔لاہور ری ویمپنگ پرواگرام کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی ٰپنجاب کریں گی۔