پی ایچ اے : لبرٹی گول چکر کی تزئین و آرائش کا منصوبہ

 گول چکر پر بنی یادگارکا مرمتی کام جاری، فواروں کو بھی بحال کیا جائے گا 
لاہور (خصوصی رپورٹ)عرصہ دراز سے نظر انداز لاہور کے لبرٹی گول چکر کی بھی سنی گئی، پی ایچ اے نے تزئین و آرائش کا پلان بنا لیا۔ گول چکر کی خوبصورتی کیلئے تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا۔ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پر لبرٹی گول چکر پر بنی یادگار پر مرمتی کام کیا جارہا ہے،مین شاہراہوں پر لگے غیر فعال فواروں کا مرمتی کام اور ان کو بحال کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کا کہنا تھا سرسبز اور خوبصورت لاہور کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی دن رات کوشاں ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق شہر لاہور کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔