ساہیوال ہسپتال آتشزدگی واقعہ ،ڈاکٹرز کو ہراساں نہ کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمودسیٹھی نے ساہیوال ہسپتال میں آتشزدگی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری نہ کر انے پر توہین عدالت کی درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے فریقین کو آخری مہلت دے دی ،عدالت نے ڈاکٹرز کو ہراساں نہ کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔