ہائیکورٹ:حکم امتناعی کے باوجود ملازمین کاجوڈیشل الائونس روکنے پر اظہار برہمی

لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں اٹارنی جنرل آفس ملازمین کو جوڈیشل الائونس نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اسی نوعیت کی درخواستوں پر جاری عدالتی احکامات کی تفصیلات 30 اپریل کوطلب کرلیں،عدالت نے حکم امتناعی کیباوجود ملازمین کاجوڈیشل الائونس روکنے پر سخت اظہار برہمی کیا، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا عدالتی حکم امتناعی کیباوجود الائونس کیسے روکا گیا؟ ۔