لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف حکومتی کارروائی ،پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ سے برطرفی معاملہ میں صدر ینگ ڈاکٹرز سمیت 6 ڈاکٹرز کی برطرفی کے نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹروں کو دئیے ریلیف میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی ، پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ لا افسر سعد بن غازی اپنی ایک عزیزہ کے انتقال کے باعث چھٹی پر ہیں ، اس لئے استدعا ہے کہ عدالت جواب جمع کر انے اور بحث کیلئے مہلت دیدے۔