لاہور (کرائم رپورٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بلال ہاشم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔انہوں نے چارج سنبھالتے ہی ہیڈ آفس کے تمام سٹاف سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔ جی ایم ایچ آر،کمپنی سیکرٹری،جی ایم بزنس ڈویلپمنٹ اورسی آئی اے سمیت دیگر افسروں نے بریفنگ دی۔پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کو پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں ضم کرنے کے حوالے سے مختلف لیگل تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔بلا ل ہاشم نے ماڈل مویشی منڈیوں کے جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔