شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر666ڈرائیورز پر مقدمات

لاہور(کرائم رپورٹر)خطرناک سفرکے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہے صوبہ بھرمیں خطرناک سفر میں ملوث ٹرانسپورٹرزکیخلاف کارروائیاں جاری، رواں ماہ13ہزار600سیزائدٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی گئی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ چھتوں پرسواریاں بٹھانیوالے ٹرانسپورٹرکو98لاکھ16ہزارسے زائدکے جرمانے کئے چھتوں پرسواریاں بٹھانے پر6ہزار700سیزائدگاڑیوں کوبندکیاگیاشہریوں کی زندگی کوخطر ے میں ڈالنے والے666 ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر کااندراج کیا گیاایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ پیسوں کے لالچ میں سواریوں کی زندگیوں کوخطریمیں نہیں ڈالنے دینگے خطرناک سفرکی حوصلہ شکنی کیلئے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے، شہریوں کی زندگی کومحفوظ بنانے کیلئے ٹرانسپورٹرزٹریفک پولیس کاساتھ دیں،شہریوں کی جان ومال کاتحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔