امریکہ میں بھی بھارتی ادویات کے استعمال سے تقریبا 10 لاکھ اموات ہو چکی ہیں
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی دواساز کمپنیاں دنیا بھر میں منشیات کے فروغ اور لوگوں میں ذہنی و جسمانی تباہی کا باعث بن گئیں۔ عالمی جریدہ فارمیسی بزنس نے دنیا بھرمیں منشیات کے پھیلا میں گمراہ کن بھارتی کردار کی قلعی کھول دی ہے۔یوکے کے جریدہ فارمیسی بزنس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دوا ساز کمپنیاں مہلک ادویات کے ذریعے افریقا میں منشیات یعنی زومبی ڈرگ بحران کو بڑھا رہی ہیں، امریکا میں بھی بھارتی اوپیئڈ ادویات کے استعمال سے تقریبا 10 لاکھ اموات ہو چکی ہیں جس کے بعد سخت پابندیاں لگائی گئیں۔