غزہ میں بچوں کی زندگیاں بہت خطرے میں ہیں: برطانوی سرجن نے مدد کی اپیل کردی

  غزہ(آئی این پی )غزہ میں جاری اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث پیدا ہونے والا انسانی بحران شدید ترین شکل اختیار کر چکا ہے۔ ناصر ہسپتال، خان یونس میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن ڈاکٹر وکٹوریہ روز نے دل دہلا دینے والے حالات کی منظرکشی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں بچوں کی زندگیاں ناقابل بیان حد تک خطرے میں ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر روز نے کہا کہ غزہ میں بنیادی طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ ہم ہر طرف بچوں کو مرتے دیکھ رہے ہیں، یہ وہ بچے ہیں جنہیں بروقت اور مناسب علاج کے ذریعے بچایا جا سکتا تھا، لیکن یہاں ہمیں کچھ بھی میسر نہیں۔ ہمیں فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے، چاہے غزہ کی سیاسی صورتحال کچھ بھی ہو، یہاں معصوم انسان اور بچے مر رہے ہیں۔