پولیس نے لڑکی کے والد صدات اور پھوپھو زینب کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ میں خاتون کے ہاتھوں شوہر اور بھتیجی کا قتل مقتولہ لڑکی کے والد صداقت کو مرکزی ملزم نامزد کردیا گیا لڑکی کے والدصداقت ،بھائی جنید اور پھوپھی زینب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول شوکت کے بھائی محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیاملزم صداقت نے شک کی بنا پر بیٹی اور بہنوئی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا ایف آئی آر کے مطابق مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ملزم بھائی کی معاونت کی ،مقدمہ میں نامزد لڑکی کے والد صداقت اور پھوپھی زینب کو گرفتار کرلیا گیاپولیس کا کہنا تھا کہ واردات کے تیسرے ملزم جنید کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔