لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاؤالدین تھانہ ملکوال کی حدود میں سابقہ رنجش پر ملزم عامر کی فائرنگ سے 2افراد قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں حسن جاوید اور محمد رضوان شامل ہیں۔ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلدملزم کو گرفتار کر لیں گے۔