چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں 118 EB میں ہونے والے دوہرے قتل کے فریقین میں صلح ہو گئی۔ایک دوسرے کو معاف کر کے گلے لگا لیا۔ 5 ماہ قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد قتل ہو گئے تھے۔ اس کے بعد دونوں پارٹیوں کی رنجش شدت اختیار کر گئی تھی جس میں مزید بھی جانی نقصان کا خدشہ تھا۔ چیچہ وطنی کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت نے اس صلح میں مرکزی کردار ادا کیا،گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر دونوں خاندانوں کی صلح کر ا دی۔