لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کے مطابق خاندانی دشمنی پر دوہرا قتل کرنے والے اشتہاری ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا 1ماہ قبل شاہراہ عام پر موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھادوہرے قتل کی واردات پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کو احکامات جاری کئے تھے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے ڈی ایس پی مرتضی ڈوگر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے پولیس ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے سپشل ٹاسک پر مجرمان علمدار شاہ اورعلی رضا کو گرفتار کیامقتول ناصر شاہ 2 ماہ قبل قتل کے مقدمہ میں بری ہوا تھاملزمان نے ناصر شاہ کو اپنے چچا کے قتل میں بری ہونے پر قتل کیاملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے