مشکوک افراد و موٹر سائیکلوں کی ای پولیس ایپ سے تصدیق کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر کے مختلف سیکٹرز کا سرپرائز دورہ کیا جہاں گلبرگ، فیروزپور روڈ، قذافی اسٹیڈیم اور ایم ایم عالم روڈ پر ٹیموں کی چیکنگ کی گئی ساتھ ہی 15 کی کالز اور ریسپانس ٹائم کا جائزہ لیا گیاڈویژنل سپروائزری افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت، مشکوک افراد و موٹر سائیکلوں کی ای پولیس ایپ سے تصدیق کی ہدایت، کرائم ایریاز میں پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایس پی ارسلان زاہد کا مزید کہنا تھاکہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے، شہر میں امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہیڈولفن ٹیموں سے ای پولیس ایپ پر مشکوک افراد کی چیکنگ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے۔ مشکوک موٹر سائیکلوں، افرادپر کڑی نظر رکھیں، کرائم ایریاز پر پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے۔