فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور اشتعال انگیزی پر مکمل پابندی:آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)عشرہ محرم الحرام کے آغاز پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور حکومت پنجاب کی جانب سینافذ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یکم محرم الحرام کے موقع پر صوبہ بھر میں 96 عزاداری جلوس اور 3 ہزار 448 مجالس منعقد ہو رہی ہیں جن کی سکیورٹی کے لیے 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں