شہری سیلاب اور طوفانی بارشوں کا خدشہ: این ڈی ایم اے کی 6 روزہ وارننگ جاری

شہری سیلاب اور طوفانی بارشوں کا خدشہ: این ڈی ایم اے کی 6 روزہ وارننگ جاری

اسلام آباد :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 25 جون سے یکم جولائی تک جاری ممکنہ شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب (Urban Flooding) اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے۔

 این ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ چھ دن موسم کے اعتبار سے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

اربن فلڈنگ کا خطرہ کن شہروں میں؟
این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفرآباد ان شہروں میں شامل ہیں جہاں موسلادھار بارش کے باعث شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق:25 جون تا 1 جولائی ملک کے مختلف علاقوں میں تھنڈر اسٹارمز اور تیز بارشیں متوقع ہیں۔کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین میں 25 تا 28 جون طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور سمیت کئی اضلاع میں بھی تھنڈر اسٹارمز کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے اضلاع استور، سکردو، ہنزہ، نگر، شگر، دیامر، غذر، گھانچے میں بھی طوفانی موسم کا امکان ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر خطرات
این ڈی ایم اے کے مطابق:گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔تیز ہوائیں، آندھی اور طوفان کمزور درختوں، بجلی کے کھمبوں، کچی دیواروں اور غیر محفوظ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
عوام کے لیے احتیاطی تدابیر
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے:آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، بل بورڈز اور بجلی کے کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔گاڑیوں کو محفوظ جگہ یا شیڈ کے نیچے پارک کریں۔حدِ نگاہ کم ہونے پر سفر سے گریز کریں یا انتہائی احتیاط برتیں۔نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہری پیشگی اقدامات کریں تاکہ ممکنہ سیلاب سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ
تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ NDMA نے مقامی حکومتوں سے کہا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھیں اور عوامی آگاہی مہمات تیز کریں۔