عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز کا مقدمہ، فلک جاوید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ  نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہوں کو طلب کرلیا
لاہور (آئی این پی)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے میں نامزد فلک جاوید اور عتیق ریاض سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم ووٹو نے عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہوں کو طلب کرلیا۔ملزمان پر صوبائی وزیر کی فیک ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج ہے