سرگودھا(آئی این پی )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب ودیگر پی ٹی آئی رہنمائوں پر 9مقدمات میں جمعہ کو بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچڑ، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پیش نہ ہو سکے۔ملزمان کے وکلاء نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے قبول کرلی ، عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔بعدازاں عدالت نے تھانہ موسی خیل اور کمر مشانی کے مقدمات کی سماعت 14 فروری جبکہ تھانہ سٹی میانوالی میں درج مقدمات کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔