جے شنکر مہنگے سوٹ پہننے تک محدود، ایران اسرائیل کشیدگی پر ایک لفظ بھی نہ بول سکے: بھارتی صحافی

نئی دہلی (آئی این پی )مودی سرکار کی سفارتی ناکامی اور گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ معروف بھارتی صحافی نے بے نقاب کردیا۔رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی صحافی روش کمار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھائو اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے شنکر ایران اسرائیل کشیدگی پر ایک لفظ بھی نہ بول سکے۔بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ایران اسرائیل کشیدگی پر مودی کا بزدلانہ موقف، دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔