حملے دانستہ جنگی جرم اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کا تسلسل ہے:حماس ‘جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بھی فضائی حملے
غزہ،بیروت(آئی این پی )غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں کم از کم پانچ فلسطینی جاں بحق ہو گئے جبکہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے جاری رہے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ عرب میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جہاں تین افراد دیر البلح، جبکہ دیگر خان یونس اور بیت لاہیا میں جاںبحق ہوگئے۔دوسری جانب لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر متعدد فضائی حملے کئے۔