اگر آپ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوں گے، تو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،ترجمان وائٹ ہائوس
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اور اب پہلی بار فوجی طیاروں کے ذریعے بھی غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اس نئی حکمت عملی کے تحت C-17گلوب ماسٹر فوجی طیاروں کے زریعے تارکین وطن کی ملک بدری کا عمل جاری ہے۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیرو لائن لیوٹ نے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بدری کی پروازیں شروع ہو چکی ہیں۔ صدر ٹرمپ دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ اگر آپ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوں گے، تو آپ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔