غیرقانونی مقیم بھارتیوںکو امریکی فوج کا سی 17ائیرکرافٹ کے ذریعے بھیجا گیا، 7لاکھ 25ہزار بھارتی تارکین وطن غیر قانونی طور پر امریکا میںمقیم ہیں
واشنگٹن (آئی این پی)ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کو ملک بدر کرنا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ابتداء میں 205غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جنہیں امریکی فوجی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچایاگیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ امریکی فوج کا سی 17ائیرکرافٹ 205بھارتیوں کو لے کر روانہ ہوا جب کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے تمام بھارتی شہریوں کی مکمل تصدیق کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے ڈی پورٹ پروگرام پر عمل کررہی ہے جس میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ نے ایک ابتدائی فہرست تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 18ہزار بھارتی شہری بغیر قانونی دستاویزات کے امریکا میں مقیم ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکا میں تقریباً 7لاکھ 25ہزار بھارتی تارکین وطن غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں جو غیر قانونی تارکین وطن کی تیسری بڑی تعداد ہے۔