ناران :یگو ڈالا دریائے کنہار میں ڈبونے والے 3ملزمان رہا

 مانسہرہ(آئی این پی ) ناران میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر ویگو ڈالا گاڑی دریائے کنہار میں ڈبونے والے 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا جبکہ ایک سیاح نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں دریائے کنہار کے اندر ٹک ٹاک اور ریلز ویڈیو بنانے کے چکر میں ویگو ڈالا گاڑی ڈبونے والے سیاحوں کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، عدالت نے گرفتار 3 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔