واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے میں قطر نے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے جبکہ کہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کرکے جنگ بندی کا کہا اور بتایا کہ اب مزید جنگ نہیں ہوگی، ایرانی کمزور پڑ چکے ہیں ۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطری رہنماوں کی جانب سے ایران کوجنگ بندی تجاویز دی گئیں جبکہ نائب صدرجے ڈی وینس نے صدرٹرمپ اور قطری رہنمائوں کے ساتھ جنگ بندی کرائی