قطر نے ثالثی کی،پہلے ایران 12گھنٹے بعد اسرائیل جنگ بندی کا اعلان کرے گا: امریکی صدر کا اعلان

ایران ، اسرائیل جنگ بندی پر متفق ٹرمپ
 جنگ سالوں جاری رہ سکتی تھی اور مشرق وسطیٰ کو تباہ کردیتی، دونوں ممالک کو امن کی طرف آنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں: ٹرمپ،ایران نے اسرائیل کیساتھ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا: سینیئر ایرانی عہدیدار 
واشنگٹن، تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنگ کو ختم کرنے کے لیے استقامت، ہمت اور ذہانت کا مظاہرہ کیا، جسے ’12 روزہ جنگ‘ کہا جانا چاہیے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ خدا اسرائیل، ایران، مشرق وسطیٰ، امریکا اور پوری دنیا پر اپنا رحم کرے۔پہلے ایران 12گھنٹے بعد اسرائیل جنگ بندی کا اعلان کرے گاسینئر ایرانی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہیڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل نے حوصلہ، ہمت اور دانشمندی دکھائی، سیز فائر کے ہر مرحلے پر فریقین صبر کا مظاہرہ کریں گے، جنگ سالوں جاری رہ سکتی تھی اور مشرق وسطیٰ کو تباہ کردیتی، دونوں ممالک کو امن کی طرف آنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ٹرمپ قطر میں امریکی اڈے پر حملے پر ااپنے رد عمل میں کہا تھا کہایرانی ردعمل کمزور تھا، تہران امن کی جانب بڑھ رہا، اسرائیل بھی آگے آئے، قطر میں ایران کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پیشگی نوٹس پر ایران کا شکریہ، اس سے جانی نقصان روکنا ممکن ہوا، دنیا کو مبارک ہو، امن کا وقت آگیا ہے، ایران اب خطے میں امن اور ہم آہنگی کی جانب بڑھ رہا ہیامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کے صلاحیت تباہ کردی، ایران نے مستقبل میں جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو امریکی فوج اس سے نمٹ لے گی۔واضح رہے کہ ایران نے شام کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے تھے، دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، بتایا گیا گیا کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر 6 میزائل داغے گئے۔خبر ایجنسی کے بتایا تھا کہ فضا میں شعلے بلند ہوتے بھی دکھائی دے رہے ہیں، امریکا العدید ایئر بیس پہلے ہی خالی کر چکا ہے، ایرانی حملوں کے پیش نظر قطر اپنی فضائی حدود بند کر چکا ہے، قطری حکومت نے متعدد سکولوں کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ایران نے عراق میں بھی امریکی اہداف پر حملہ کر دیا، عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔قطر نے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قطر اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سینیئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔تاہم اس حوالے سے اب تک اسرائیل کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی امریکی میڈیا سے بات کرنے والے مذاکرات میں شامل حکام کے مطابق قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے میں مدد کی۔ نامعلوم عہدیداروں نے کہا کہ قطر میں العدید ایئربیس پر ایرانی بمباری کے بعد ایرانی حکام سے فون پر بات کرنے کے بعد قطر امریکی تجویز میں شامل ہوا۔