روس مزید کئی سال جنگ لڑ سکتا ہے،یوکرین کیلئے ڈیل بہتر آپشن ، جنگ روکنے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ، دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا
واشنگٹن،کیف (آئی این پی )یوکرین اور امریکا میں جنگ بندی پلان پر اتفاق ہوگیا، صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف جلد روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاروس مزید کئی سال جنگ لڑسکتا ہے،یوکرین کیلئے ڈیل ایک بہترآپشن ہے،روس کے پاس بہت زیادہ لوگ اور فوجی ہیں،میرا خیال ہے معاہدہ ہی یوکرین کیلئے بہتر ثابت ہوگا،جنگ روکنے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں،سب تھک چکے ہیں،جنگ روکنا چاہتے ہیں، ڈیل کا دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا۔یو رپ سکیورٹی گارنٹی میں پوری طرح شامل ہو گا، یوکرین خوش ہے معاملے میں پیشرفت ہو رہی ہے، جلد یوکرینی صدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ امریکی صدر نے مزیدکہا ممکن ہے میں ان سے بات کروں،ہم اس بارے میں ان کے اسٹاف سے بات چیت کر رہے ہیں،ہوسکتا ہے کہ ہم وینیزویلا کے حوالے سے بات کرلیں