پنجاب کے فیصلے بنی گالہ نہیں صوبے کے اندر ہوتے ہیں:مریم اورنگزیب

18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی درست منتقلی نہیں ہوئی:سینئر صوبائی وزیر کی پنجاب اسمبلی میں گفتگو 
لاہور( آئی این پی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی درست منتقلی نہیں ہوئی، اب پنجاب کے فیصلے بنی گالہ میں نہیں صوبے کے اندر ہوتے ہیں، پنجاب کا مقامی قرض زیرو ہوچکا ہے۔پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کی منتقلی سے جس طرح صوبوں کو طاقت ملنا تھی وہ نہیں مل سکی، ماضی کے برعکس پنجاب کے فیصلے بنی گالہ میں نہیں بلکہ پنجاب کے اندر ہو رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کس ادارے کے بجٹ میں کمی کرنی ہے اور کس میں اضافہ ہونا ہے اس کے فیصلے وزیرِاعلی پنجاب نے اپنی سربراہی میں کیے ہیں، یہ پنجاب صحت کا پنجاب ہے، تعلیم کا پنجاب ہے، ہم کام کر رہے ہیں، لوگوں کو نظر آ رہا ہے اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ 100دنوں بعد ہم مصروف ہیں کا اشتہار آیا تھا جبکہ ہم نے 100دن بعد 300منصوبوں کا اشتہار دیا ہے، یہ کہتے ہیں ہم 840ارب نہیں خرچ سکے،