ومبلڈن چیمپئن جینک سنر اور 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے فاتح نوواک جوکووچ نے اگلے ماہ ہونے والے مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔
یو ایس اوپن سے قبل اہم وارم اپ ایونٹ سمجھے جانے والے مونٹریال ماسٹرز کا انعقاد یکم سے 13 اگست تک ہوگا۔ اطالوی اسٹار جینک سنر نے بتایا کہ ٹیم سے مشاورت کے بعد صحت کو ترجیح دیتے ہوئے یہ مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔سنر کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے ٹورنامنٹ سے باہر رہنا مایوس کن ہے، تاہم وہ مستقبل میں دوبارہ مونٹریال میں کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔24 سالہ جینک سنر نے حال ہی میں ومبلڈن کے فائنل میں اسپین کے کارلوس الکاراز کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔دوسری جانب 39 سالہ سربین اسٹار نوواک جوکووچ بھی ومبلڈن کے سیمی فائنل تک پہنچے تھے، جہاں انہیں جینک سنر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سنر اور جوکووچ کی عدم موجودگی کے بعد جرمنی کے الیگزینڈر زویریف مونٹریال ماسٹرز میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔