چینی وزیرِ خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

چینی وزیرِ خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وانگ یی نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکراتی عمل کو فوری طور پر دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور دیگر ممالک کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ آبنائے ہرمز کے معاملے کے حل میں بھی کردار ادا کرے گا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے اور تہران کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا۔ انہوں نے چین پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون مزید مضبوط کیے جائیں تاکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد مل سکے۔