لاہور میں 5 کلو آٹے کا پیک مہنگا برقرار، شہری سستا کرنے کا مطالبہ کرنے لگے

لاہور میں 5 کلو آٹے کا پیک مہنگا برقرار، شہری سستا کرنے کا مطالبہ کرنے لگے

لاہور میں نجی کمپنیوں کی جانب سے فروخت کیے جانے والے 5 کلوگرام آٹے کے پیک کی قیمت میں تاحال کوئی کمی نہیں آ سکی۔

مختلف برانڈز کا 5 کلو آٹے کا پیک 930 سے 1030 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔آٹے کی بلند قیمتوں کے باعث متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو معیاری آٹے کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی ان کی قوتِ خرید کو متاثر کر چکی ہے، ایسے میں حکومت اور متعلقہ اداروں کو آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔