ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، 15 دن میں فی کلو 45 روپے تک مہنگا

ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، 15 دن میں فی کلو 45 روپے تک مہنگا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا 106 روپے فی کلو اور فائن آٹا 114 روپے فی کلو پر پہنچ گیا ہے، جبکہ گندم کی فی کلو قیمت 100 روپے ہو گئی ہے۔حیدرآباد میں آٹے کی قیمت میں 40 روپے اضافہ ہوا اور اب فی کلو آٹا 120 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ دو ہفتے قبل قیمت صرف 80 روپے تھی۔

سندھ کے دیگر شہروں میں صورتحال:

گھوٹکی: 80 سے 100 روپے فی کلو (+20 روپے)
خیرپور: 70 سے 110 روپے فی کلو (+40 روپے)، فی من 1600 روپے کا اضافہ
کشمور: فی من 2650 سے بڑھ کر 4600 روپے (+1950 روپے)
کنڈیارو: 80 سے 100 روپے فی کلو (+20 روپے)
بدین: 75 سے 110 روپے فی کلو (+35 روپے)
اوباڑو: 110 روپے فی کلو، فی من 2800 سے بڑھ کر 4400 روپے
قمبر: 80 سے 100 روپے فی کلو
ڈہرکی: 70 سے 105 روپے فی کلو
پنو عاقل: 75 سے 116 روپے فی کلو (+41 روپے)
ٹنڈو اللہ یار: 75 سے 120 روپے فی کلو (+45 روپے)
سیہون: 110 روپے فی کلو (+30 روپے)
بلوچستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے:

کوئٹہ: 50 کلو آٹے کا تھیلا 3500 سے بڑھ کر 5000 روپے
چمن: 100 کلو آٹے کی بوری 8600 سے بڑھ کر 11600 روپے
جعفرآباد: ایک ہفتے میں فی من آٹا 1800 روپے اضافے کے بعد 4200 روپے میں فروخت
چیئرمین ہول سیل گروسرز کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ گندم کی بڑھتی قیمت اور سپلائی کی کمی ہے۔