اسلام آباد: پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت اپریل 2025 میں 1642.33 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جو مارچ کے مقابلے میں 6.62 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 31.86 فیصد کم ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2025 میں ملک میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 1758.84 روپے اور گزشتہ سال اپریل میں 2410.013 روپے تھی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت کچھ یوں رہی:
اسلام آباد: 1711.08 روپے
راولپنڈی: 1704.91 روپے
گوجرانوالہ: 1596.84 روپے
سیالکوٹ: 1625.66 روپے
لاہور: 1553.83 روپے
فیصل آباد: 1552.51 روپے
ملتان: 1547.68 روپے
بہاولپور: 1604.70 روپے
کراچی: 1652.93 روپے
حیدرآباد: 1760.79 روپے
سکھر: 1501.97 روپے
لاڑکانہ: 1544.22 روپے
پشاور: 1650.92 روپے
بنوں: 1582.56 روپے
کوئٹہ: 1787.46 روپے
خضدار: 1864.43 روپے
یہ اعداد و شمار ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مہنگائی کی شدت کم ہونے اور مارکیٹ میں استحکام آنے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ فصلوں کی بہتر پیداوار اور حکومتی اقدامات نے قیمتوں میں کمی میں اہم کردار ادا کیا ہے، تاہم صارفین کو چاہیے کہ وہ مارکیٹ میں مناسب نگرانی اور قیمتوں کے تعین پر نظر رکھیں تاکہ ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے۔