اسرائیلی فورسز کے شمالی مغربی کنارے میں چھاپے، کم از کم 48 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فورسز کے شمالی مغربی کنارے میں چھاپے، کم از کم 48 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فورسز نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں مختلف چھاپوں کے دوران کم از کم 48 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

 فلسطینی سرکاری ریڈیو کے مطابق نابلس کے مغرب میں واقع طیل قصبے میں 40 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے ایک مکان پر قبضہ کرکے اسے عارضی تفتیشی مرکز میں تبدیل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوج نے پورے قصبے کا محاصرہ کر کے متعدد گھروں پر چھاپے بھی مارے۔ یہ کارروائیاں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے مغربی کنارے کے فلسطینی دیہات میں وسیع فوجی آپریشن کے حکم کے بعد کی جا رہی ہیں۔