ابتدائی مرحلے میں 33 لاکھ گھروں سے وصولی، بل تقسیم کے انتظامات آخری مراحل میں داخل
لاہور(خصوصی رپورٹ) حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں کے 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی امور بھی تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور 650 ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے