کوڑا ٹیکس : 15 روز میں 80لاکھ وصولی

 300سے 5ہزار روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس وصول کیا جا رہا ، آئندہ ماہ تک50لاکھ بل تقسیم ہونگے 
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ محکمہ ایکسائز نے 15روز کے دوران 80لاکھ روپے کی ریکوری کر لی۔ایکسائز حکام کے مطابق اب تک 8لاکھ سے زائد بلز پرنٹ کر کے تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ آئندہ ماہ تک 50لاکھ بلز شہری علاقوں میں تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق شہریوں سے پراپرٹی کے رقبے کے مطابق 300سے 5ہزار روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔