لاہور سمیت 4 ڈویڑنوں میں ستھرا پنجاب منصوبہ ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )ستھرا پنجاب منصوبہ ڈی سیز کے سپرد ،ناقص حکمت عملی ،کرپشن ،صفائی کا کام پرائیویٹ کنٹریکٹرز سے لینے کا حکومتی منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا ۔چار ڈویڑنز لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ملتان میں صفائی کا کام کنٹریکٹرز سے لیکر ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کر دیا گیا۔ کنٹریکٹرز کا ستھرا پنجاب اتھارٹی سیاربوں روپے کی ادائیگیوں کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر اختلافات بڑھ گئے، ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی ڈویڑن میں پہلے کنٹریکٹرز کو فارغ کرکے سرکاری سطح پر صفائی کاکام کروایا جارہا ہے۔ پنجاب بھر دیہات اور شہروں کے رہائشی اور کمرشل جگہوں سے کوڑا ٹیکس کے عوض 70 سے80ارب روپے کا ٹارگٹ تھا،گزشتہ سال شہروں اور دیہاتوں سے تمام تر کوششوں کے باوجود صرف ایک ارب روپے اکھٹا ہوسکا۔ارکان اسمبلی، ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز ستھرا پنجاب اتھارٹی کے افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئیں لیکن نظام کامیاب نہ ہوسکا،حکومت پنجاب کے اخراجات میں سو گنا سے زائداضافہ بھی ہوگیا،فیصل آباد ملتان سمیت دیگر اضلاع میں کرپشن کی شکایات پر کنٹریکٹرز اور افسران کے خلاف ایکشن لیا گیا ، ڈی جی ستھرا پنجاب عمر جاوید کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور سمیت دیگر ڈویڑن میں صفائی کاکاْم سرکار نے خود سنبھال لیاہیجس کا مقصد دیہی علاقوں میں شہری طرز پر سہولیات کی فراہمی ہیکنٹریکٹرز کے جائز واجبات کا حل نکال لیا جائے گا۔