اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس میں بھرتیاں روک دیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس میں نئی بھرتیوں پر عملدرآمد سے روکتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اسامیوں کی بھرتی کے لیے جاری کیے گئے اشتہار پر مرکزی درخواست کے حتمی فیصلے تک عملدرآمد معطل رہے گا۔ جسٹس محمد اعظم خان نے یہ احکامات جاری کرتے ہوئے متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات بھی دور کر دیے۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت درخواست کے میرٹ پر دیے بغیر متفرق درخواست کو منظور کررہی ہے۔ عدالت نے اشتہار پر عملدرآمد روکنے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے اسے نمٹا دیا، جبکہ مرکزی کیس کی سماعت کے لیے 22 اگست کی تاریخ مقرر کر دی گئی