لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے صوبے میں انسداد منشیات کے لیے پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کے قیام کی منظوری دیدی۔پنجاب میں منشیات کیخلاف سخت قانون نافذ، نارکوٹکس ایکٹ 2025 کی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی نے منظوری دیدی ہے۔بل کے متن کے مطابق پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس کی سربراہی ڈی جی رینک کے حاضر یا ریٹائرڈ فوجی افسر کو سونپی گئی ہے، نارکوٹکس فورس کو پولیس جیسی مکمل تفتیشی اور گرفتاری کی طاقت حاصل ہوگی۔نئی فورس تعلیمی اداروں کے آس پاس منشیات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی، منشیات کیسز میں پنجاب فارنزک ایجنسی کی رپورٹ عدالت میں قابل قبول شہادت ہوگی،