پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اہم بیراجوں، دریائوں اور ہیڈورکس کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے 
لاہور (سپیشل رپورٹر ) پنجاب حکومت کی جانب سے پہلی بار سیلاب کی بروقت پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے اہم بیراجوں، دریائوں اور ہیڈورکس کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح، بہا ئو اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے۔حکام نے بتایا کہ سیف سٹی کے جدید ڈرونز کی مدد سے مختلف دریائوں، ہیڈورکس اور بیراجوں میں پانی کی سطح کی نگرانی کی جا رہی ہے، جس سے سیلابی ریلوں کی آمد کی بروقت نشاندہی اور متعلقہ اداروں کو فوری آگاہ کرنا ممکن ہوگا۔