پشاور(آئی این پی )عالمی ادارہ صحت نے خیبر پختونخواہ میں اپنے مقامی 73 یونین کونسل آپریشن افسران کو برطرف کردیا ۔تفصیل کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے افسران کو برطرف کردیا اور نوٹس میں کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیوٹی چھوڑ دیں۔ڈبلیو ایچ او کے زیراہتمام شروع کیے گئے انسداد پولیو پروگرام کے ذرائع نے بتایا کہ ان افسران کو کمیونٹی بیسڈ ویکسینیشن پروگرام کے لیے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں اور خیبر میں ویکسین پلانے سے انکار کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دور کیا جا سکے۔